اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریدیوتهران
منگل

19 جون 2012

7:30:00 PM
323583

چین نے امریکی پابندیوں کامقابلہ کرنےکااعلان کیاہے

چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی زور زبردستی اور خود سرانہ پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔

ابنا: چین کی حکومت نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ نایاب دھاتوں کی برآمدات پر نظر ثانی کرکے ضروری اقدامات کرے گا۔ چین کی جانب سے نایاب دھاتوں کی برآمدات روکنے سے امریکہ، یورپ اور جاپان شدید دباؤ میں آسکتے ہیں کیونکہ جدیدترین مصنوعات منجملہ گاڑی کی بیٹریوں میں یہ دھاتیں استعمال ہوتی ہیں اور مغرب نیز جاپان میں یہ صنعتیں چین سے نایاب دھاتوں کو درآمد کرنے پر منحصر ہیں۔

ادھر چین کے اخبار چائنا ڈیلی نے لکھا ہےکہ چین کی حکومت کا کہنا ہےکہ امریکہ اپنے قوانین کو دوسرے ملکوں پر زبردستی لاگو کرتا ہے ۔ ادھر امریکہ اور مغربی ملکوں نے چین کی جانب سے نایاب دھاتوں کی برآمدات پر نظر ثانی کرنے کے اقدام کو سیاسی قراردیا ہے۔ نایاب دھاتوں میں سترہ دھاتیں شامل ہیں جو ہائي ٹیک صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

 ......./169