اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
منگل

12 جون 2012

7:30:00 PM
321933

چين کا ایران سے تیل درآمد کرنے کے سلسلے میں دفاع/ امریکہ تیل کا محتاج

چین کی حکومت نے ایران سے تیل خریدنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے اقتصادی روابط کو ایران کے ساتھ جاری رکھےگا۔

ابنا: چین کی حکومت نے ایران سے تیل خریدنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے اقتصادی روابط کو ایران کے ساتھ جاری رکھےگا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  لیوویمین نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی یکجانبہ پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی سمجھتا ہے اور چین ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کو جاری رکھےگا ترجمان نے کہا کہ چین واضح طریقہ کے ساتھ  ایران سے تیل درآمد کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا۔ چین اور روس نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو رد کردیا ہے۔....... /169