اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

16 دسمبر 2011

8:30:00 PM
284473

اوباما کی عاجزانہ درخواست؛

ہمارا جاسوسی طیارہ تو واپس کردیں پلیز!!

ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے اورباما کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے بائی دی وے یہ جاسوسی طیارہ ایران میں آیا کس لئے تھا۔ عدلیہ کے سربراہ نے کہا: صدر اوباما کی اپیل نہایت شرمناک ہے اور ہاں ........

اور ہاں! ہم بھی تو پوچھ سکتے ہیں کہ ایک طرف سے دنیا جہاں کا جھوٹ بول کر ایران کو تنگ کرنے کی کوشش کرنے والے امریکہ نے کیا یہ طیارہ خیرسگالی کا پیغام دے کر بھجوایا تھا؟ کیا خیرسگالی کے پیغام کے لئے بغیر پائلٹ کا طیارہ بھجوانا درست ہے؟ اور ہاں شاید یہ طیارہ اوباما کی طرف سے نئے عیسوی سال کی آمد آمد پر بھجوایا گیا تھا اور اگر ایسا ہو تو اس میں مٹھائی کے ڈبے بھی ہونگے جنہیں ایرانی بیکرز نکال رہے ہیں یہ الگ بات ہے یہ مٹھائی کے یہ ڈبے جب کھلیں گے تو بھجوانے والوں کے لئے خوشائند نہ ہونگے لیکن اوباما کا طیارہ پکڑنے والوں کے لئے اچھا خاصا تحفہ تصور کئے جائیں گے۔

و مکروا و مکراللہ واللہ خیرالماکرین

صدق اللہ العلی العظیم