اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

23 نومبر 2011

8:30:00 PM
280018

سہمی ہوئی دنیاکے سامنےامریکی جمہوریت پسند کیپٹلزم کی خوراک

نہتے اور پر امن احتجاج میں شریک امریکی باشندوں کو امریکی پولیس کی طرف سے تشدد کا سامنا ہے لیکن شدید سنسر کی وجہ سے ان کی خبریں شاذ و نادر ہی باہر کی دنیا تک پہنچتی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی طلبہ نے حالیہ ہفتوں میں سرمایہ داری کے خلاف انقلاب میں اہم کردار ادا کرنا شروع کیا ہے جس کے بعد کئی یونیورسٹیوں پر پولیس کا قبضہ ہوچکا ہے اور امریکہ پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سرمایہ داری نظام کے خلاف امریکی عوام کی تحریک 17 ستمبر 2011 سے "99 فیصد" کے عنوان سے وال اسٹریٹ میں شروع ہوئی۔ اس تحریک کی رائے یہ ہے کہ وہ 99 فیصد عوام کی نمائندہ ہے اور یہ کہ ایک فیصد سرمایہ داروں نے امریکی معاشرے پر تسلط جمایا ہوا ہے۔ صہیونی لابی البتہ اس کو یہود مخالف تحریک سمجھتی ہے کیونکہ صہیونی لابی اس ایک فیصد میں پہلا کردار ادا کرتا ہے اور یہ سرمایہ دار اس لابی کے غلاموں کا کردار ادا کرتے ہیں چنانچہ "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کے دوران کئی بار اسرائیل جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے ہیں۔

کارٹون از راسخون ڈاٹ نیٹ