اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : کارٹون از فارس نیوز
بدھ

26 اکتوبر 2011

8:30:00 PM
274795

آل سعود کو بیک وقت دو مختلف جنگوں کا سامنا

سعودی حکام انقلابات کو ناکام بنانے کے لئے مختلف ملکوں میں مداخلت کرتے ہیں، انھوں نے بحرین اور یمن میں فوجی مداخلت کی ہے مصر میں انقلاب کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں انھوں نے اسرائیل کو امن کا احساس دلانے کے لئے شام میں بغاوت کھڑی کی ہے، لیکن دوسروں کے لئے کنواں کھودنے والے سعودیوں کو خود کنویں کا سامنا ہے وہی کنواں جو مطلق العنان سلطنتوں کو بہرصورت نگل لیتا ہے۔

ولیعہد کے انتقال کے بعد ولیعہدی پر آل سعود کے شہزادے لڑ پڑے ہیں۔ خبر تھی کہ سعودی شہزادوں نے مرحوم ولعہد کے جنازے ہی میں ایک دوسرے پر حملے کئے اور ایک دوسرے کو مکے اور لاتیں مار کر پرسہ دیا

اگر جوانی لوٹ کر آتی تو میں اس سے کہہ دیتا کہ بڑھاپے نے کیا درگت بنائی میری؛ حال کچھ یوں ہے کہ میرا بڑھاپا میری بادشاہت اور اقتدار کی پرواہ بھی نہیں کرتا؛ کیا تم جانتے ہو کہ میرے ساتھ رسہ کشی کرنے والا کون ہے؟