اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا - نیٹ سورس
پیر

26 ستمبر 2011

8:30:00 PM
268124

ہمسایہ ملکوں میں آل سعود کی جانب سے قاتلوں کی درآمدات

مصر کے حسنی مبارک کو انقلاب کے نتیجے میں زوال کا سامنا کرنا پڑا تو آل سعود نے خطے میں امریکی پولیس مین کا عہدہ سنبھالا اور اس نے تمام عرب انقلابوں کو ناکام بنانے کا امریکی مشن آگے بڑھانے کی ذمہ داری سنبھالی۔

ابنا:

مصر اور تیونس میں اس خاندان نے ملت حجاز‌ کے خزانے لٹادیئے اور بحرین اور یمن میں باقاعدہ فوجی مداخلت کردی جبکہ عراق میں اس خاندان نے امریکی قبضہ جاری رکھنے اور امریکیوں کی یہاں بقاء کو یقینی بنانے کے لئے اب تک لاکھوں نہتے شہریوں کو وہابی دہشت گردی کے بھینٹ چڑھا دیئے ہیں اور پاکستان میں بھی انسانیت کا مذاق اڑانے اور انسانیت کا سر سر بازآر قلم کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق آل سعود کے حکمران نظام سے ہے۔ کیونکہ یہ دو ملک آل سعود کی عملداری کی حدود سے ملے ہوئے ہیں اور اس کو خطرہ ہے کہ اگر یہ دو انقلاب کامیاب ہوگئے تو وہابی مفتیوں کے فتووں اور وہابی سوچ رکھنے والی سیکورٹی فورسز کے جبر سے دبکے ہوئے حجازی عوام بھی حجاز کا نام لوٹانے اور حجاز کی مقدس سرزمین سے آل سعود نامی دھبہ صاف کرنے کی کوشش کریں گے۔