اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : کارٹون از اسلام ٹائمز
جمعرات

1 ستمبر 2011

7:30:00 PM
263119

پاکستان:وزیر اعظم گیلانی نے الطاق حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھیجا

ذوالفقار مرزا نے حال ہی میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے 2001 کو برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو خط لکھ کر ان سے درخواست کی کہ "آئی ایس آئی کی تحلیل ہونی چاہئے کیونکہ اگر آئی ایس آئی باقی رہے گی تو یہ مستقبل میں کئی اسامہ بن لادن اور طالبان کو جنم دے گی"۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے شہر کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد لیاری میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر ہونے والے آپریشن اور دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کے چند رہنماؤں سے اختلافات کے بعد کراچی پریس کلب میں پاکستان کی تاریخ کی اہم ترین پریس کانفرنس کے دوران اپنی وزارت اور پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر الزام عائد کیا کہ وہ آئی ایس آئی کے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کی جانب سے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ آئی ایس آئی پر پابندی عائد کی جائے ورنہ آئی ایس آئی مزید اسامہ بن لادن اور طالبان پیدا کردے گی، الطاف حسین کی جانب ٹونی بلیئر کو لکھے گئے خط کی کاپی درج ذیل ہے۔

ذوالفقار مرزا کے استعفے اور انکشافات کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے الطاف حسین کی دلجوئی اور انہیں پھولوں کا تحفہ بھیجنے کا معاملہ کافی دلچسپ لگتا ہے: کارٹون دیکھئے: