اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

27 اپریل 2024

6:40:36 AM
1454371

طوفان الاقصی؛

امریکی طیارہ بردار جہاز بحیرہ احمر سے پسپا ہو گیا

امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے طیارہ بردار جہاز ‫یو ایس ایس ڈوائٹ آئزن ہاور (USS Dwight D. Eisenhower [CVN-69]) بحیرہ احمر سے پسپا ہوکر مشرقی بحیرہ روم کی طرف پسپا ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے طیارہ بردار جہاز ‫یو ایس ایس ڈوائٹ آئزن ہاور (USS Dwight D. Eisenhower [CVN-69]) اور ڈسٹرائر یو ایس ایس گریولی (Destroyer USS Gravely) بحیرہ احمر سے پسپا ہوکر مشرقی بحیرہ روم کی طرف پسپا ہو گئے ہیں۔

یہ دو امریکی بحری جہاز نہر سوئز سے گذر کر مشرقی بحیرہ روم میں داخل ہو گئے ہیں۔

امریکی بحریہ سے متعلق ویب گاہ USNI News نے اعلان کیا کہ اکتوبر 2023ع‍ کے بعد پہلی بار بحیرہ احمر کو چھوڑ کر بحیرہ روم پہنچ گیا ہے۔

امریکی بحریہ نے ڈسٹرائر یو ایس ایس میسن (USS Mason [DDG-87]) اور یو ایس ایس فلپائن سی (USS Philippine Sea [CG-58]) کی پسپائی کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی ہے۔

مذکورہ امریکی بحری جہاز یمن کے خلاف لڑنے اور اپنے بزعم اسرائیل کی طرف آنے والے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بحیرہ احمر سے پسپا ہو گئے ہیں لیکن اپنے مشن میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں اور یمنی افواج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کہ غزہ پر صہیونی جارحیت بند نہیں ہوگی، امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کے جہآزوں پر حملے جاری رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110