اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

26 اپریل 2024

7:33:03 AM
1454172

قرآن کریم اور نہج البلاغہ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں میں سرفہرست

ثقافتی صورتحال کی نگرانی سے متعلق تحقیقاتی مراکز نے قرآن کریم کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں کے زمرے میں شمار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، 23 اپریل عالمی یوم کتاب ہے جو ہر سال یونسکو کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے۔ دوسری طرف سے کتاب خوانی، کتب خانوں کی توسیع، کتاب خوانی کے فروغ اور سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں کی نگرانی کرنے والے تحقیقاتی مراکز کی رپورٹ بھی ان ہی دنوں میں شائع ہؤا کرتی ہے۔

یونسکو تنظیم عالمی یوم کتاب کے موقع پر، کتاب سے متعلق دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے، کسی شہر کو "کتاب کے بین الاقوامی دارالحکومت" (World Book Capital [WBC]) کے طور پر منتخب کرتی ہے۔

ایسے کسی شہر کے انتخاب کا مقصد، عام طور پر لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو مطالعے کی لذت منکشف کرنے اور ان کاوشوں اور دانش کا احترام کرنے کی ترغیب دلانا ہے جنہیں مؤلفین و مصنفین نے صدیوں اور زمانوں کے دوران خلق کیا ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں کے درمیان علم و ثقافت کے فروغ کی غرض سے، کتاب کا یہ سالانہ دارالحکومت ہر سال عہد کرتا ہے کہ کتاب خوانی کی ترویج کرے اور اندرون و بیرون ملک عمر کے مختلف گروپوں اور آبادیاتی گروپوں میں مطالعے کی شرح میں اضافہ کرے۔ نیز کتاب کا دارالحکومت جس ملک میں ہوگا اس ملک کی حکومت اس سال علمی اور ثقافتی پروگرام مرتب کرنے کا عہد کرتی ہے۔

اس سال، یونسکو کی  ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے (Audrey Azoulay) نے افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت اکرا (Accra) کو 2024ع‍ کا کے "کتاب دارالحکومت" کا عنوان عطا کیا۔

ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈيا کے نیٹ ورک تک لوگوں کی رسائی کے باوجود، کتابیں آج بھی دنیا بھر میں بہت محبوب و مقبول ہیں؛ اور ہر سال ناشرین ہزاروں کتابیں شائع کرتے ہیں اور ان میں سے بعض کتابیں "سب سے زیادہ بکنے والی کتاب" بننے کی مسابقت میں شامل رہتی ہیں۔

دنیا بھر میں تحقیقاتی مراکز نے اعلان کیا کہ قرآن کریم، نہج البلاغہ، اصول کافی اور گیارہویں صدی ہجری کے شیعہ ایرانی فلسفی اور حکمت متعالیہ کے بانی صدر الدین محمد بن ابراہیم قوام شیرازی المعروف بہ مُلاصَدرا و صدرالمتألہین کی کتاب "اسفار اربعہ" دنیا ـ اور خاص طور پر اسلامی ممالک ـ میں سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں میں شمار ہوتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

110