اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

24 اپریل 2024

8:15:45 PM
1453875

وینیزویلا کی نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات؛

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظّم کا کردار لاثانی ہے

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے وینیزویلا کی نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں رہبر انقلاب اسلامی کے بے مثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تمامتر ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دینے کی مرہون ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ جو لاطینی امریکی ملک وینیزویلا کے دورے پر ہیں ـ نے اس ملک کی نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی گیبریلا جمینیز رامیریز (Gabriela Jimenez Ramirez) سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ڈاکٹر گیبریلا جمینیز رامیریز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ناقابل تردید ترقی اور صلاحیتوں، نیز ایران اور وینیزویلا کے درمیان دوستانہ اور تزویراتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان صلاحیتوں اور تجربات کی وینیزویلا منتقلی کی خواہش ظاہر کی۔

ایران کی عظیم کامیابیوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رمضانی نے ایران کی سائنسی اور ٹیکنالوجک ترقی میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظّم کے بے مثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تمام تر عظیم کامیابیوں کا دار و مدار سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف توجہ پر ہے اور یاددہانی کرائی کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی محاذ مزاحمت کی تقویت کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے نائب وزیر برائے ثقافتی و سماجی امور ڈاکٹر عبدالحسین کلانتری بھی موجود تھے، جنہوں نے اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران اور وینیزویلا کے درمیان منعقدہ سمجھوتوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110