اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

24 اپریل 2024

5:59:06 PM
1453784

وینیزویلا کے وزیر خارجہ سے ملاقات؛

مقاومتی فکر علاقائی اور عالمی سطح پر فروغ پا چکی ہے۔ آیت اللہ رمضانی / ایران مظلوموں کا محافظ ہے۔ یوان خیل پنتو

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے وینیزویلا کے وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: مقاومت کی سوچ نے علاقائی اور عالمی سطح پر فروغ پایا ہے اور اس نے دنیا کے والوں کے دلوں کو ـ مستکبر حکومتوں کے عزائم کے برعکس ـ مسخر کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی نے دورہ وینیزویلا کے دوران اس ملک کے وزیر خارجہ یوان خیل پنتو (Yván Eduardo Gil Pinto) سے ملاقات اور بات چیت کی۔

فریقین نے اس موقع پر دنیا اور خطے میں میں جغ-سیاسی (Geopolitical) حالات طاقت کے توازن، ان حالات اور نئی تبدیلیوں اور موازنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤثر کردار، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرف تبادلوں، ان شعبوں میں ـ پابندیوں کے باوجود ـ ایران کے کامیاب تجربات سے فائدہ اٹھانے، آج کی دنیا میں ابراہیمی اور توحیدی ادیان و مذاہب کے اہم کردار، مذاہب کے درمیان گفتگو کی ضرورت اور مسلمانوں اور پیروان اہل بیت(ع) کے مسائل کے حل، کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

*ایران ہمیشہ سے دنیا کے مظلوموں کا حامی رہا ہے

وینیزویلا کے وزیر خارجہ یوان خیل پنتو نے اس ملاقات کی ابتداء میں آیت اللہ رمضانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: انسانی تاریخ میں تقابل ہمیشہ حق و باطل کے درمیان تھا اور ایران ہمیشہ حق و حقیقت کا حامی اور دنیا کے مظلوموں اور ستم زدہ انسانی کا مدافع و محافظ رہا ہے۔

انھوں نے اسرائیل کو سزا دینے کے لئے ہونے والے حالیہ آپریشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: اس کامیابی نے دنیا کے انصاف پسندوں اور مستضعفین کے دلوں کو خوش کر دیا اور درس عبرت ہؤا جارحوں اور دشمنوں کے لئے، کہ وہ پھر کبھی بھی ایران کے صبر سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔

فریقین نے، اسلامی انقلاب کے بعد، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ناقابل انکار کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دو طرفہ مفاہمت ناموں پر عمل درآمد، سائنسی تعاون، تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون، اور ایران کی جامعات سے وابستہ علم پر مبنی کمپنیوں (Knowledge based companies) کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

*مقاومتی فکر نے دنیا کے لوگوں کے دلوں کو مسخر کر دیا ہے

آیت اللہ رمضانی نے اس موقع پر عدالت اور حق پرستی کو تمام ابراہیمی ادیان و مذاہب ـ بشمول یہودیت، عیسائیت اور اسلام ـ  کا مشترکہ جوہر قرار دیا ہے اور کہا: تمام ابراہیمی ادیان کی تعلیمات کے مطابق، باطل جانے والا ہے اور حق کا محاذ باطل کے محاذ پر غلبہ پائے گا اور مستقبل مستضعفین اور ستم زدہ انسانوں کا ہے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کہا: آج کی دنیا عدالت اور روحانیت کی پیاسی ہے۔

انھوں نے کہا: مقاومت [Resistance] کا دھارا ایران کی سرحدوں سے باہر، علاقائی اور عالمی سطح پر طاقتور ہو کر پھیل چکا ہے اور  ـ مستکبر حکومتوں کے عزائم کے برعکس ـ دنیا کے والوں کے دلوں کومسخر کر لیا ہے۔

انھوں نے اسلامی انقلاب اور مکتب اہل بیت(ع) کے فکری نظام میں ظلم کے خلاف جدوجہد کے اصولوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا: عدالت اور حق پرستی تمام ابراہیمی ادیان و مذاہب کا مشترکہ جوہر ہے اور امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) اور رہبر معظم امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے ظلم کے خلاف لڑنے والے محاذ حق کی تقویت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) نے اس ملاقات کے آخر میں، وینیزویلا کے وزیر خارجہ سے اپنی کی کہ اس ملک کے مسلمانوں اور مکتب اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کی زیادہ سے زیادہ حمایت کریں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سائنس کے معاون برائے ثقافتی و سماجی امور ڈاکٹر عبدالحسین کلانتری بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110