اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
پیر

22 اپریل 2024

7:54:51 AM
1453132

صدر رئیسی کا دورہ پاکستان

ایرانی صدر جو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، لاہور، کراچی کا دورہ بھی کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل صبح لاہور پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہو گی، وہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

ایرانی صدر کل ہی کراچی جائیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہو گی، وہ مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گے۔

معزز مہمان کی آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورے کا ایجنڈا باہمی اعتماد سازی اور تعاون کا فروغ ہے۔

ایرانی صدر کے ہمراہ آیا ہوا وفد تجارت اور توانائی سے متعلق مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کرے گا ۔

نئی حکومت آنے کے بعد کسی بھی سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110