اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
پیر

22 اپریل 2024

7:45:47 AM
1453129

صدر رئیسی کا دورہ پاکستان؛

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے

ایران کے صدر آج صبح پاکستان پہنچے، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر  آج صبح  پاکستان پہنچے،  ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسلام آباد میں ایئر پورٹ پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں۔

آج رات ایرانی صدر کی ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہو گی۔

صدرِ مملکت ایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔

110