اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
پیر

22 اپریل 2024

7:32:52 AM
1453124

صدر رئیسی کا دورہ پاکستان؛

ہماری جانب سے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا جاتا ہے / ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جانب سے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ کہ ہماری جماعت کی جانب سے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ 

انھوں نے کہا: ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا۔

پلوشہ خان کا کہنا ہے کہی ایک جماعت پاکستان میں ایسی ہے جو مفاہمت نہیں چاہتی، پارلیمنٹ میں صدرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بار بار مفاہمت کی پیشکش کی، اپوزیشن نے ہر بار مفاہمت سے انکار کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے جب چین کے صدر نے آنا تھا تو قیدی نمبر 804 کے لوگوں نے انتشار پھیلایا، اب ایرانی صدر پاکستان آئے ہیں تو بھی قیدی نمبر 804 کے لوگوں کا یہی ارادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110