اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

5 اپریل 2024

8:28:03 PM
1449333

رہبر انقلاب نے راہ قدس کے سات شہیدوں پر نماز جنازہ ادا کی

اسلامی انقلاب کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے راہ قدس کے سات شہیدوں پر نماز جنازہ ادا کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی نے راہ قدس کے سات شہیدوں پر نماز جنازہ پڑھی، جنہیں انسان کے بدترین دشمن یعنی صہیونی ریاست نے شام میں میزائل حملہ کرکے شہید کر دیا تھا۔

اس موقع پر میجر جنرل شہید محمد رضا زاہدی، بریگیڈیئر شہید محمد ہادی حاجی رحیمی، شہید حسن امان اللہی، شہید سید محمد جلادتی، شہید محسن صداقت، شہید علی آقا بابائی اور شہید سید علی صالحی روزبہانی کے اہل خانہ بی موجود تھے۔

رہبر انقلاب نے شہیدوں کے لئے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور شہداء کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہداء کے اہل خانہ سے فرمایا: میں ان تمام شہیدوں کے اہل خانہ کو مبارکباد بھی عرض کرتا ہوں اور تعزیت بھی عرض کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ خدائے متعال ان شہداء کے تمام اعزہ، والدین اور دوسرے اقرباء کو صبر اور اجر عطا فرمائے اور ان شہداء کی پاک روحوں کو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے ساتھ محشور فرمائے اور ہمیں ان سے ملحق فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110