اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

23 مارچ 2024

11:56:48 PM
1446369

یوکرین نے دہشت گردوں کے لئے سرحد پر ایک راہداری فراہم کی تھی۔۔۔ صدر پیوٹن

روسی فیڈریشن کے صدر نے کہا: کل کے حملے میں ملوث چار دہشت گرد یوکرین کی طرف فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے اور یوکرین نے ان کے لئے ایک سرحدی راہداری فراہم کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے (سینچر کے روز) قوم سے خطاب کرتے ہوئے کروکس ہال میں مارے جانے والے روسی شہریوں کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: کروکس سٹی ہال پر حملے کی سازش بنانے والے نازیوں کی مانند ایک نمائشی اجتماعی سزائے موت اور خونی اقدام کے درپے تھے اور ان کا مقصد روسی شہریوں کے درمیان خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا تھا۔

انھوں نے کہا: ہم اس حملے میں ملوث تمام افراد کا سراغ لگائیں گے اور انہیں سزا دیں گے اور ان لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

روسی وفاق کے صدر نے کہا: کوئی بھی طاقت روسی عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو متزلزل نہیں کر سکتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے کی تمام تفصیلات سامنے لائیں گے۔

قبل ازیں امریکہ نے قبل از وقت، اعلان کیا تھا کہ یوکرین اس حملے میں ملوث نہیں ہے! اور یوکرین کے صدر ولڈیمیر زیلنسکی نے اپنے اوپر مذکورہ حملہ میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا تھا۔

روسی صدر نے کروکس کے پر حملے کو ایک "بہیمانہ دہشت گردانہ" اقدام قرار دیا۔

یادرہے کہ کروکس سٹی ہال پر حملے کے تمام نشانے مغرب اور یوکرین نیز صہیونی ریاست کی طرف جا رہے ہیں، اور صہیونی ریاست کی جماعت لیکوڈ نے کچھ عرصہ قبل روس کو ـ غزہ کے عوام کی حمایت کی بنا پر ـ جوابی اقدام کی دھمکی دی تھی۔ 

۔۔۔۔۔

110