اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

23 مارچ 2024

11:35:15 PM
1446367

روس میں دہشت گردی؛

روس نے شام کے مقبوضہ صوبے پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے ترکیہ پر اعتماد کرکے غلطی کی ہے + تصویر

کروکس کے واقعے نے شہید الحاج قاسم سلیمانی کی دوراندیشی کو ایک بار پھر ثابت کرکے دکھایا جنہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ "شام اگر دہشت گردی کا مرکز بنے تو اس کا نشانہ روس ہو سکتا ہے"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

1۔ کروکس کے واقعے نے شہید الحاج قاسم سلیمانی کی دوراندیشی کو ایک بار پھر ثابت کرکے دکھایا جنہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ "شام اگر دہشت گردی کا مرکز بنے تو اس کا نشانہ روس ہو سکتا ہے"۔

2۔ اس دہشت گردانہ حملے نے ثابت کیا کہ روس نے ترکیہ پر اعتماد کرکے غلطی کی تھی۔

3۔ جنگ کے اواخر میں روس اور ترکی کے باہمی سمجھوتے کے تحت ادلب کی کاروائی ادھوری چھوڑی گئی تھی جس کی وجہ سے خطرہ نہ صرف ٹلا نہیں بلکہ نیٹو اور امریکہ کی مدد سے ادلب تکفیریوں کا مرکز بن گیا اور ممالک کا امن تباہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کی پرورش کی گئی۔

4۔ کچھ عرصہ قبل یوکرینی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ زیلینسکی شام میں روس کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ خبر ایک کوڈ ورڈ تھا اس حقیقت پر مبنی کہ یوکرین شام کے مقبوضہ علاقوں میں سرگرم ہے۔

5۔ چنانچہ ماسکو پر ہونے والے حملے میں امریکہ، یوکرین اور فرانس کی خفیہ ایجنسیوں کا کردار ناقابل انکار ہے۔

6۔ دہشت گردی آج نئے دور میں داخل ہوئی ہے اور داعش حراسان، حزب ترکستانی اور دوسرے علاقوں میں موجود داعشی سیلز مکمل طور پر ـ آشکارا ـ صہیونیوں کی کمانڈ میں چلے گئے ہیں۔

7- بالفاظ دیگر یہ ٹولے جارح مغربی ممالک کے کنٹرول میں ہیں، اور عراق اور شام کو توڑنے کی مغربی اور صہیونی سازش ناکام ہونے کے بعد دہشت گرد اور ان کے آقا کھل کر سامنے آئے ہیں، انہیں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں نئے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

8۔ اس حملے سے واضح ہو گیا کہ ـ کرمان پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے کیمپوں اور مشرقی فرات میں واقع امریکیوں کے اڈے "العمر" پر سپاہ پاسداران کے میزائل حملے بالکل بجا اور بر وقت تھے۔

9۔ ایران، روس، اور چین کا اتحاد بہت اہم ہے اور اگر تہران اور ماسکو دہشت گردی کی ڈیوڑھیوں کو منہدم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دہشت گردی کی پرورش گاہ یعنی مقبوضہ شامی صوبے ادلب کے مسئلے کا تصفیہ کرنا پڑے گا جو قریبی ممالک کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور ترکیہ پر اس کی پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ادلب کو زمینی حملے کے ذریعے دہشت گردوں سے چھڑانے کا اقدام بہت جلد متوقع ہے۔

10۔ مشرقی فرات کا علاقہ امریکی سرپرستی میں کرد ٹولوں کے کنٹرول میں ہے جہاں خطرناک ترین تکفیریوں کو بظاہر قیدیوں کے طور پر رکھا جا رہا ہے، اور یہ علاقہ مشترکہ کاروائی کا جائز ہدف ہو سکتا ہے۔

.........

110