اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

23 مارچ 2024

10:38:16 PM
1446364

روس: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی عمارت الہام علی اف کے یہودی داماد کی ملکیت + ایک تصویر

یہ ایک پیچیدہ مافیائی کھیل ہے؛ گویا مقصد یہ تھا کہ اس غیر انسانی وحشیانہ حملے کے اصل مجرموں کی پردہ داری کا انتظام کیا جا سکے: مغرب اور غاصب اسرائیل

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روس میں دہشت گردانہ حملے کے لئے جس مقام ـ یعنی کروکس سٹی حال ـ کا انتخاب کیا گیا۔ اس کا مالک ایک صہیونی یہودی امین آقالاروف ہے جو آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا داماد ہے!

جو اس بات کی طرف توجہات مبذول کراتی ہے کہ یہ ایک پیچیدہ مافیائی کھیل ہے؛ گویا مقصد یہ تھا کہ اس غیر انسانی وحشیانہ حملے کے اصل مجرموں کی پردہ داری کا انتظام کیا جا سکے: مغرب اور غاصب اسرائیل

مقصد یہ تھا کہ رائے عامہ کو اس مافیائی اقدام کے اصل مجرموں سے ہٹا دیا جائے۔

امین آقالاروف ارب پتی یہودی ہے اور عمارت میں ہونے والی تباہ کاری اس کے لئے بالکل ناچیز ہے، اور پھر اس کے عوض جو کچھ اسے ملے گا اس سے اس طرح کی کئی عمارتیں تعمیر کی جا سکتی ہیں، جبکہ آقالاروف یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ وہ مظلوم واقع ہوئے ہؤا اور یوں ایک صہیونی مجرم کے طور پر نہیں بلکہ مدعی کے طور پر صاحب حق بننے کا دعوی کر سکتا ہے۔

اس دہشت گردانہ واقعے کے مقاصد ایک یا دو سے کہیں زیادہ ہیں: یہ امن و امان کے حوالے سے ایک بھونچال ہے، اس میں صرف روس کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ اس کے اہداف متعدد ہیں، اور اس کے اثرات بہت جلد یوکرین اور جنوبی قفقاز میں عیاں ہونگے۔

واضح رہے کہ امین آقالاروف اور آزار آلاروف نے موقع پر حاضر ہوکر جلتی ہوئی عمارت کو قریب سے دیکھا۔

مذکورہ واقعے میں اب تک مارے جانے والے افراد کی قیمت 140 سے بڑھ کئی ہے۔ ایک دہشت مارا گیا ہے، اور 4 افراد یوکرین بھاگتے ہوئے گرفتار ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110