اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈیلی پاکستان
جمعرات

21 مارچ 2024

11:04:22 PM
1446028

نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ ، لندن جانے کا پلان!

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں۔

نواز شریف کے سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے، مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔

کچھ پاکستانی ذرائع نے اس دورے کو غیر شفاف قرار دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ "معلوم نہیں ہے کہ وہ سعودی عرب جا رہے ہیں یا پھر لندن کا دورہ کرنا چاہتے ہیں؟"۔ 

۔۔۔۔۔۔


110