اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

9 مارچ 2024

1:36:56 PM
1443162

کندذہن اور پاگل بائیڈن نے امریکہ کی عزت و آبرو کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ دمتری میدویدف

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدف نے نے امریکی صدر جو بائیڈن کو دیوانہ شخص قرار دیا ہے جس نے اپنے ملک کی عزت و آبرو کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق روسی صدر دمتری میدویدف نے ایکس سوشل نیٹ ورک میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو ایک پاگل اور کند ذہنی میں مبتلا شخص قرار دیا۔

انھوں نے امریکی کانگریس سے بائیڈن کے حالیہ خطاب کی طرف اشارہ کیا جس میں بائیڈن نے اپنے آپ کو سابق امریکی صدر فرانکلن ڈی۔ روزویلٹ کا ہم پلہ قرار دیا تھا اور کہا: بائیڈن کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے اپنا قیاس بتیسویں امریکی صدر سے کر دیں۔

انھوں نے مزید لکھا: بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اپنا قیاس روزویلٹ سے کرایا۔ ہم کہتے ہیں کہ بائیڈن کا قیاس بعض جہتوں سے روزویلٹ سے کرایا جا سکتا ہے، لیکن یہ جہتیں ہرگز بائیڈن کے حق میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا: روزویلٹ ایک اپاہج شخص تھے جو ویل چیئر پر بیٹھے رہتے تھے، لیکن اس نے امریکہ کو کسادبازاری سے نکال دیا، جبکہ بائیڈن جسمانی امراض کے ساتھ ساتھ ایک دیوانہ اور کند ذہن شخص ہے جس کی پوری سوچ اور فکر بنی نوع انسان کو جہنم کی طرف دھکیلنے پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزویلٹ نے سابق سوویت یونین سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک امن کے لئے کام کیا لیکن بائیڈن انتہائی اصرار اور ہٹ دھرمی اور جوش اور جذبے کے ساتھ تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ روزویلٹ فاشزم کے خلاف لڑتے تھے جبکہ بائیڈن فاشزم کی پشت پناہی کر رہے ہیں"۔

۔۔۔۔۔۔۔

110