اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہرنیوز
جمعہ

1 مارچ 2024

6:58:26 PM
1441442

خصوصی رپورٹ؛

ایران میں عام انتخابات: عوام کے پرجوش استقبال نے دشمن کو مایوس کر دیا + باتصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے بارہویں دور اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور کے ارکان کے انتخاب کے لئے وزارت داخلہ کے حکم پر ایران بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز جمعہ کی صبح 08:00 کھل گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں کے گوشے گوشے میں چھ کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ 15,000 سے زیادہ امیدواروں میں سے پارلیمنٹ کے 290 ارکان کو منتخب کیا جا سکے۔ منتخب اراکین پارلیمان، عرصہ چار سال تک خدمات انجام دیں گے۔

ادھر آج کے روز ہی مجلس خبرگان (ماہرین اسمبلی) کے 88 ارکان کے لیے بھی ووٹنگ ہورہی ہے، جن کو آٹھ سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے ۔ مجلس خبرگان رہبر انقلاب اسلامی کا انتخاب کرتی ہے۔

رہبر معظم امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے ووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے انتخابات سے ہمارے دوست خوش اور دشمن مزید مایوس ہوں گے۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا: انتخابات حکومت اسلامی اور عوام کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا:

انتخابات میں عوام کی شرکت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، اور عوام انتخابات میں زیادہ شرکت کرکے مسلح افواج اور سیکورٹی قوتوں کا ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں.

شورائے نگہبان (نگران کونسل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا عمل کسی شکایت کے بغیر جاری ہے۔ انھوں نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

الیکشن ہیڈکوارٹرز کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا: ملک بھر میں 59 ہزار پولنگ اسٹیشنز پوری طرح فعال ہیں، تمام اسٹیشنز پر انتخابی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے اور لوگ کسی رکاوٹ کے بغیر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

شورائے نگہبان کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا: عوام مختلف قسم کے مسائل کے باوجود خلوص کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی انتخابات میں بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی دلچسپی

مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو براہ راست کوریج کررہے ہیں۔

چھ کروڑ  سے زائد ووٹر

الیکشن ہیڈ کوارٹر کے سربراہ سید محمد تقی شاہچراغی نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری اعلان کے مطابق ووٹنگ کے اہل امیدواروں کی تعداد 61 ملین ایک لاکھ 72 ہزار 298 ہے، جن میں 30 ملین، 9 لاکھ 45 ہزار 133 مرد اور 30 لاکھ دو لاکھ 72 ہزار 165 خواتین شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے 1218 حلقوں میں انتخابات جاری ہیں اور 31 صوبوں میں تقریباً 59,000 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 15000 موبائل اور 44000 ثابت ہیں۔ 35 ہزار شہری پولنگ اسٹیشنز جب کہ 24 ہزار دیہی ہیں۔

صوبہ مغربی آذربائی جان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبہ اصفہان میں ووٹنگ کا عمل جاری /651 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ اصفہان میں 615 امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبے کے 28 شہروں میں تین ہزار 161 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جب کہ 62 ایگزیکٹو کمیٹیاں بھی انتخابات کا انتظام سنبھالی ہوئی ہیں۔

صوبہ اردبیل میں پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔

صوبہ ایلام میں انتخابات میں پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

صوبہ بوشہر کے 783 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ جاری ہے اور صوبائی الیکشن کمیشنر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اس صوبے میں 783 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے اور آٹھ لاکھ چار ہزار افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

صوبہ چہارمحل و بختیاری میں رہبر معظم کے نمائندے نے کہا کہ عوام کی انتخابات میں شرکت ملکی ترقی کی ضامن ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبہ خراسان رضوی میں تائباد برادری کے بزرگوں کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی پرجوش رہی۔

صوبہ خوزستان کے 3533 پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کا جوش و ولولہ دیدنی ہے۔

صوبہ زنجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور زنجان کے گورنر نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔

سمنان کے امام جمعہ نے کہا: دشمنوں کی نظریں اسلامی جمہوریہ ایران کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔

صوبہ سیستان اور بلوچستان میں سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ووٹ کاسٹ کیا۔

پچاس لاکھ آبادی والے صوبہ فارس میں ووٹنگ پرجوش انداز سے جاری ہے۔ اس صوبے میں اہل ووٹرز کی تعداد 3,710,822 ہے، جن میں 187,253 پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان شامل ہیں۔

صوبہ قزوین میں ووٹروں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

صوبہ قم

مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی تبریزی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کا تحفظ واجب ہے لہذا ہر ایک کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے کر اسلامی نظام کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے استحکام کا ایک طریقہ انتخابات میں حصہ لینا ہے اور اس سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہو جاتی ہیں۔

صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج کے عوام نے الیکشن کی خوشیوں میں اپنی انگلیاں مختلف رنگوں سے سجائیں۔

صوبہ کرمان کے انقلابی عوام نے ووٹ ڈالنے کے لئے شہید قاسم سلیمانی کے مزار کا رخ کیا۔

صوبہ کرمانشاہ میں پرجوش انتخابی عمل جاری ہے۔ صوبہ کرمانشاہ میں 1,660 ثابت اور موبائل اسٹیشنز ووٹنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔ 16 لاکھ 41 ہزار 423 اہل ووٹرز ہیں جن میں 75 ہزار 274 پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان شامل ہیں۔

صوبہ کوہگیلویہ اور بوئیراحمد کے 872 پولنگ سٹیشنوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں کے 63 امیدوار میدان میں ہیں۔

صوبہ گلستان میں بھی ووٹر کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔

صوبہ گیلان میں بھی انتخابی عمل جاری ہے اور ایک 85 سالہ تالشی جوڑے کی پرجوش موجودگی نامہ نگاروں کی دلچسپی صوبہ لُرستان میں، ووٹروں کی تعداد میں لمحہ بلمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبہ مازندران کے ہمیشہ صف اول میں حاضر عوام کی جوق در جوق شرکت۔

مرکزی صوبہ: اراک اور دوسرے شہری اور دیہی علاقوں میں پرجوش انتخابی مناظر، اراک میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبہ ہُرمُزگان: بندر عباس سمیت مختلف شہروں میں ووٹروں کی پرجوش شرکت۔ مدافع حرم شہید"تختی نژاد" کے خاندان نے بندر عباس کی مسجدِ قدس میں ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبہ ہمدان کے عوام کا جذبہ دیدنی ہے، ووٹروں کی لمبی قطاریں۔

صوبہ یزد میں ووٹروں کا جذبہ دیدنی ہے۔ صوبہ یزد کے گاؤں محمد آباد زرچ میں پہلی بار ووٹ کاست کرنے والے نوجوانوں کی پرجوش شرکت۔

۔۔۔۔۔۔۔

110