اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

1 مارچ 2024

1:58:16 PM
1441415

ایرانی سیٹلائٹ "پارس-1" کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا + ویڈیو اور تصاویر

ایرانی سیٹلائٹ "پارس-1" روس کے ووسٹوچنی خلائی اڈے سے سویوز لانچر کے ذریعے خلا میں بھیج دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کل [جمعرات مورخہ یکم مارچ 2024ع‍ کو] ایرانی سیٹلائٹ پارس-1 روس کے ووسٹوچنی خلائی اڈے (Vostochny Cosmodrome) سے خلا میں بھیج دیا گیا اور کرہ ارض سے 500 کلومیٹر کی اونچائی پر، سورج سے مطابقت پذیر مدار میں بٹھایا گیا۔

اس سیٹلائٹ کا کلر اسپیکٹرم اور شارٹ ویو انفراریڈ کیمرہ 100 دنوں سے بھی کم عرصے میں ایران کے 95 فیصد رقبے کی تصویرکشی کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اس سیٹلائٹ کا کیمرہ تھرمل انفراریڈ سپیکٹرم کے ساتھ رات کو بھی تصویریں اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس صلاحیت کے بدولت 45 دنوں سے بھی کم عرصے میں ایران کے پورے رقبے کی تصویر کشی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پارس-1 تصویری اور پیمائشی سیٹلائٹ 100% ایرانی ساختہ سیارچہ ہے اور اسے ایران کے خلائی تحقیقی ادارے نے ملک کی علم پر مبنی کمپنیوں (Knowledge based companies) کی مدد سے تیار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات، عیسیٰ زارع پور نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ "ان شاء اللہ کل، [اسلامی انقلاب کے بعد کی] تیرہویں حکومت کی تیرہویں سیٹلائٹ لانچنگ کا کام سر انجام دیں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ یہ سیارچہ جمعرات کے دن ـ بین الاقوامی تعاملات کو فروغ دینے کے سلسلے کے ایک اقدام کے طور پر ـ یہ سیارچہ روسی لانچر کے ذریعے خلا میں بھیج دیا جائے گا۔

یہ سیارچہ 134 کلوگرام وزنی ہے، تحقیق اور پیمائش کے لئے بنائے جانے والے ایرانی سیارچوں میں سے ایک ہے اور اسے تفاعلی تصویر برداری (functional imaging)، گھریلو پیمائش کے ڈیٹا مارکیٹ کے فروغ اور مقامی پیمائشی - عملیاتی (Operational) سیارچوں کے لئے درکار ٹیکنالوجیز کی ترقی اور جانچ پرکھ کی غرض سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

یہ سیارچہ تصویر برداری کے لئے تین کیمروں پر مشتمل ہے اور زمینی وسائل (ground resources) کی معلومات تین زمروں ـ مرئی سپیکٹرم، شارٹ ویو انفراریڈ اور تھرمل انفراریڈ ـ میں حاصل کرتا ہے۔

اس سیٹلائٹ کی دیگر کارکردگیوں میں کھلنے کے قابل شمسی پینلوں کے طریقۂ کار کی جانچ، مقامی پوزیشننگ کے طریقہ کار کی بنیاد پر GPS سے آزاد سیٹلائٹ کی پوزیشن کا تعین کرنے کے عمل کی جانچ، مجموعی پیداوار کی کارکردگی کی جانچ، کھلنے کے قابل شمسی پینلز اور مقامی بورڈز کے ساتھ مدار میں بجلی کی تبدیلی اور تقسیم، X فریکوئنسی بینڈ میں ہائی ریٹ تصویروں کی معلومات کی ترسیل کی جانچ، خلائی تابکاری مجموعے کی پیمائش (dosimetry)۔

۔۔۔۔۔۔۔

110