اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
جمعرات

29 فروری 2024

4:17:01 PM
1441221

ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، صدر رئیسی

ایرانی فضائیہ کے اعلی افسران سے ملاقات کے دوران صدر رئیسی نے کہا کہ مضبوط دفاع ملکی سلامتی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت کا ضامن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے اعلی افسران نے صدر رئیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ طاقتور مسلح افواج ملکی دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ انتخابات جیسے اہم معاملات میں عوام کی شرکت سے ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ، عوام اور اپنے آپ پر ایمان رکھنا مسلح افواج کی بنیادی خصوصیات اور طاقت کے راز ہیں۔ انقلاب اسلامی نے ایرانی مسلح افواج کی فکری بنیادوں میں تبدیلی ایجاد کی۔ ایرانی فضائیہ نے درجنوں شہید دے کر ملک اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کو ثابت کردیا ہے۔ اسلامی اور انقلابی اقدار کی پابندی کی وجہ سے مسلح افواج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج مخصوصا فضائیہ کی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ڈرون اور میزائل سسٹم بنانے قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے۔ حکومت مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ مسلح افواج کی مضبوطی سے ملکی سلامتی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت یقنی ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110