اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

23 فروری 2024

5:55:56 PM
1439827

ایران پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔۔۔ پاکستانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے اور پاکستان وزیر خارجہ نے کہا: پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دو ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا: پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور دو ملکوں کا باہمی تعلق اہمیت اندرونی طور پر جاری مسائل سے متاثر نہیں ہوتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب اسمبلیوں کا اجلاس جلد از جلد منعقد ہو اور نئی کابینہ تشکیل پاکر باضابطہ کام کا آغاز کریں۔

انھوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں دو طرفہ سمجھوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دو ملکوں کے ذمہ دار اداروں کے باہمی رابطے جاری رہنے اور سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی ایران میں پارلیمان اور مجلس خبرگان کے آنے والے انتخابات کے کامیابی انعقاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے پاکستان میں حکومت کی تشکیل اور منتخب وزیر اعظم کے انتخاب کے مراحل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حیثیت ممتاز ہے، اور دو ملکوں کا باہمی تعلقات اندرونی طور پر جاری مسائل سے متاثر نہیں ہوتا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا: پاکستان میں سب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اعظم سید ابراہیم رئیسی کے دورے کے منتظر ہیں۔

دو وزرائے خارجہ نے غزہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی غرض سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110