اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
بدھ

21 فروری 2024

8:15:17 PM
1439547

اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاورزی کر رہا ہے۔۔۔ لبنان

اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں اس ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رجیم کو لبنان کے خلاف جارحیت بند کرنے اور قرارداد 1701 پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے صہونی ریاست کی دھمکیوں کے جواب میں اس ریاست کو سلامتی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس قرارداد کی خلاف ورزی کرنے والا فریق ہے۔ اس نے 2006 سے اب تک لبنان کے خلاف جن جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ان کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور متعلقہ دستاویزات سلامتی کونسل میں درج کی گئی ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی دھمکیاں بدستور جاری ہیں اور ان دھمکیوں میں اقوام متحدہ میں اس کے نمائندے کے بیانات بھی شامل ہیں جو اس کی جنگ میں توسیع اور لبنان پر حملے کا بہانہ تلاش کرنے کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف حملے بند کرنے اور قرارداد 1701 پر مکمل طور پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110