اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈیلی پاکستان
بدھ

21 فروری 2024

7:25:54 PM
1439525

فلسطینیوں کا قاتل پاکستانیوں کا محافظ!؟

امریکی سفارتکار کا دورہ خیبرپختون خوا، ایف سی اور پولیس سربراہوں سے ملاقات

پاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نے 25 سے 26ستمبر تک پشاور کا دورہ کیا۔اُن کے دورے کا مقصد [مبینہ طور پر] سرحدوں کی حفاظت کے سلسلہ میں امریکی عزم کی تجدید کرنا اور خیبر پختونخوا میں سرحد پار دراندازی کی روک تھام اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شُوفر نے اپنے دورے کے دوران تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے رات کی تاریکی میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی امداد کا ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ڈی سی ایم شُوفر نے آئی جی پولیس اختر حیات سے بھی ملاقات کی اور ساڑھے تین لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی اور سیکورٹی سامان اُن کے حوالے کیا۔

ڈی سی ایم شوفر نے نئےضم شدہ اضلاع میں یو ایس ایڈ پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں اور خُصوصی افراد کے ساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

ڈی سی ایم شوفر نے وہاں سلائی مشینیں اور شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے تقسیم کیے۔

شوفر نے خیبر پختونخوا کی تاجر برادری، انٹر پرینیوئرز ، اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندو ں اور کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شوفر مختصر وقت کیلئے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں بھی رُکے۔

شوفر تاریخی عبادتگاہ سینٹ جونز کیتھڈرل بھی گئے اور وہاں بشپ ہمفرےسرفراز پیٹرز کے ساتھ بات چیت کی۔

۔۔۔۔۔۔

Footnote:

شاید یہ سوال سب کو پیش آیا ہو کہ جو ملک غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل اور نسلی صفایا کی حمایت کرتا ہے وہ پاکستان کی حفاظت اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے فکرمند کیوں ہے؟ کیا خیبرپختونخوا میں پھر بھی کسی نئے طوفان کی توقع رکھنا چاہئے؟!

۔۔۔۔۔۔

110