اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

20 فروری 2024

11:33:19 PM
1439317

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد: آیت اللہ محسن علی نجفی کی رحلت کا چہلم منایا گیا

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کا چہلم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دین و ملت کے خدمت گزار عالم دین، نا تھکنے والے مجاہد اور درجنوں دینی مدارس اور سینکڑوں پبلک اسکولوں کے بانی آیت اللہ الحاج شیخ محسن علی نجفی (قُدِّسَ سِرُّہ) کے چہلم کی مجلس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جامعۃ الکوثر میں منعقد ہوئی اور بڑی تعداد میں علماء، دانشوروں، سماجی اور سیاسی شخصیات، مختلف ممالک کے دینی و مذہبی اداروں کے مندوبین اور پاکستان بھر سے ہزاروں افراد نے اس مجلس میں شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی کے نمائندے اور نائب سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی برائے بین الاقوامی امور حجت الاسلام و المسلمین محمدعلی معینیان، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے معاون اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے معاون برائے مینجمنٹ اور ریسورس ڈویلپمنٹ حجت اسلام و المسلمین سید مصطفی قاضوی،

آیت اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئی (قُدِّسَ سِرُّہ) کے فرزند اور خوئی خیراتی ادارے کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالصاحب خوئی، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علی نجفی، حوزہ علمیۂ نجف کے استاد حجت الاسلام و المسلمین سید رشید حسینی، حرم امام حسین (علیہ السلام) کے حرم شریف کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین احمد عاملی، آیت اللہ العظمیٰ سید سعید حکیم (قُدِّسَ سِرُّہ) کے دفتر کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید عادل حکیم، عالمی خوجہ اثنیٰ عشری فیڈریشن کے سربراہ صفدر جعفر اور سربراہ لالجی خیراتی فاؤنڈیشن -  لندن، اس موقع پر موجود تھے۔

چہلم کی یہ تقریب صبح 09:30 بجے سے شروع اور شام 17:00 تک جاری رہی اور مقررین نے آیت اللہ محسن علی نجفی کی زندگی کے مراحل پر روشنی ڈالی کہ آپ نے پاکستان کے مظلوم عوام کے زندگی کے مختلف شعبوں میں بے مثل خدمات پیش کی ہیں جیسے:

- درجنوں حوزہ ہائے علمیہ (دینی مدارس) کی تاسیس،

- حفظ قرآن کے کئی مدارس کی تاسیس،

- 1000 سے مساجد کی تعمیر،

- کئی ہسپتالوں کی تعمیر،

- اسکردو میں مدینۃ اہل بیت(ع) نامی رہائشی مجموعے کی تعمیر،

- سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کے لئے 14000 مکانات کی تعمیر،

- 75 سے زائد پبلک اسکولوں کی تاسیس،

- کئی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل، میڈیکل کالجوں اور اسکاؤٹس کے لئے تربیتی مراکز کی تاسیس،

- درجنوں کتابوں کی تالیف و تصنیف، ترجمہ قرآن اور قرآن پر حاشیہ نگاری،

- پینے کے پانی کے سینکڑوں منصوبوں پر عملدرآمد۔

مقررین نے آیت اللہ محسن علی نجفی کی وفات حسرت آیات کے چہلم کے موقع پر اپنی تقاریر کے دوران کہا کہ اللہ پر توکل، امیرالمؤمنین اور دوسرے ائمۂ طاہرین (علیہم السلام) کی ذوات مقدسہ کا دفاع، سادہ زیست اور مہمان نوازی اس بزرگ عالم دین اور نا تھکنے والے مجاہد کی اخلاقی خصوصیات ہیں۔ 

تقریب کے اختتام پر حجت الاسلام و المسلمین انور علی نجفی نے اپنی اور آیت اللہ نجفی کے خاندان کی طرف سے تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نامی گرامی عالم دین، حوزہ علمیہ جامعۃ الکوثر کے مؤسس تھے، اور اسلامی وحدت کے داعی آیت اللہ محسن نجفی (قُدِّسَ سِرُّہ) مورخہ 9 جنوری 2024ع‍ کو 84 سال کی عمر میں وفات، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفات پاگئے۔

وں میں سے تھے۔ آپ پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے اور پاکستان کی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کر سربراہ اور نصف صدی سے زیادہ عرصے سے جامعۂ اہل بیت(ع) اور جامعۃ الکوثر کے مدیر و منتظم تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110