اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردونیوز
پیر

19 فروری 2024

6:37:27 PM
1439009

تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل سے پارلیمانی اتحاد کا اعلان

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پی ٹی آئی، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ قومی، پنجاب اور کے پی اسمبلی میں ہمارے ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔ یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں اتحاد کا فیصلہ اتفاقَ رائے سے کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ’آزاد امیدواروں کو ڈرایا گیا، دھمکایا گیا۔ لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا گیا اور کیسز بنائے گئے۔ پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرشپ نے صبر اور ڈٹ جانے کی نئی تاریخ رقم کی۔‘

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ’ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد آج کا نہیں بلکہ سات آٹھ سال پرانا ہے۔ مشکل وقت میں بھائی کا دست بازو بنتے ہیں۔ پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔‘

.........

110