اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

17 فروری 2024

9:35:14 PM
1438602

اسلامی جمہوریہ ایران: شہید آرمان فضائی دفاعی نظام بلیسٹک اور کروز میزائلوں سے نمٹ سکتا ہے۔۔۔ مشیر وزیر دفاع + تصاویر

وزیر دفاع کے مشیر برائے میزائل شکن / طیارہ شکن نظامات، بریگیڈیئر جنرل صادق نژاد نے کہا: شہید آرمان (شہید آرمان علی وِردی) میزائل شکن و طیارہ شکن نظام بہت تزویراتی ہے کیونکہ یہ بلیسٹک اور کروز میزائلوں سے نمٹ سکتا ہے؛ اس نظام میں مقامی ساختہ عمودی لانچنگ سسٹم سے لیس صیاد-3F میزائلوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ آذرخش سسٹم بھی جدید ترین دفاع نظام ہے جس کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل شاہرخ شہرام نے سینچر کی صبح دو اہم دفاعی حصولیابیوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا: شہید آرمان میزائل شکن / طیارہ شکن نظام دفاع مقدس کے تجربات نیز جدید جنگی روشوں کے مطابق، تیار کیا گیا ہے، چنانچہ یہ اپنی حفاظت خود کرتا ہے اور ریڈار شکن میزائلوں اور بموں کو مار گراتا ہے، بہت تیز رفتار ہے، خودکار کاروائی کے لئے تین منٹ سے کم وقت میں کاروائی کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا: اس سسٹم کا اصل مشن درمیانی اور اونچے اہداف سے نمٹنا ہے، 180 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کا سراغ لگاتا اور 120 کلومیٹر کے فاصلے سے اسے نشانہ بنا کر تباہ کر سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: یہ دنیا کے جدیدترین نظامات میں شمار ہوتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج آج اس نظام سے لیس ہیں اور پہلے سے بہتر انداز سے ملکی سالمیت کا دفاع کر سکتی ہیں۔

نیز وزیر دفاع کے مشیر برائے میزائل شکن / طیارہ شکن نظامات، بریگیڈیئر جنرل صادق نژاد نے کہا:

شہید آرمان (شہید آرمان علی وِردی) میزائل شکن و طیارہ شکن نظام بہت تزویراتی ہے کیونکہ یہ بلیسٹک اور کروز میزائلوں سے نمٹ سکتا ہے؛ اس نظام میں مقامی ساختہ عمودی لانچنگ سسٹم سے لیس صیاد-3F میزائلوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید آرمان فضائی دفاعی نظام کا ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، میزائل اور توانائی پیا کرنے والا نظام، تین منٹوں میں کاروائی کے لئے تیار ہو جائے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس موقع پر شہید آرمان فضائی / میزائل دفاعی نظام اور آذَرَخش کی رونمائی ہوئی۔

 مذکورہ نظامات کی خصوصیات:

۔ شہید آرمان فضائی دفاعی نظام 120 کلومیٹر کے فاصلے پر بیک وقت چھ اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔

- یہ ایک مکمل ٹیکٹیکل نظام ہے۔

- یہ نظام درمیانی فاصلے پر مار کرتا ہے، اپنے نشانے کا سراغ 180 کلومیٹر کے فاصلے پر لگاتا ہے اور 120 کلومیٹر کے فاصلے پر اسے تباہ کر دیتا ہے۔

- یہ نظام 27 کلومیٹر بلندی پر اپنے اہداف کو تباہ کر دیتا ہے۔

- یہ بہت تیز رفتار نظام ہے جو 3 منٹ سے کم وقت میں کاروائی کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ یہ نظام ملکی فضا کی حفاظت کے لئے ایک قابل اعتماد نظام ہے۔

- بیک وقت چھ مختلف اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔

دوسرا دفاعی نظام آذَرَخش ہے جو ملک کے حساس مقامات اور ڈرون اور مائیکرو ڈرونز کے حملوں سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا۔

- آذرخش کم فاصلے کے لئے ہے۔

- اس کو مختلف قسم کی گاڑیوں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

- رات دن اور کسی بھی موسم میں کام کرتا ہے۔

- تھری ڈی ریڈار سسٹم، جدید ترین آپٹیکل سرچ سسٹم، سراغ لگانے کے جدید ترین اور تیز رفتار ترین آلات سے لیس ہے۔ اور شہید مجید سسٹم سے مماثلت رکھتا ہے جو اہداف کو بہت کم وقت میں نشانہ بنا کر تباہ کرتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

110