اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

13 فروری 2024

8:56:50 AM
1437334

یوم پاسدار؛

ہمارے بحری جہاز سے طویل دورمار بلیسٹک میزائل داغا گیا / دنیا کی کوئی بھی طاقت ہماری جوابی کاروائیوں سے محفوظ نہیں ہے ۔۔۔ جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ میں ہماری کچھ نئی حصولیابیاں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ اور ایرواسیس فورس کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ہم نے ایک بحری جنگی جہاز سے ایک دورمار بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجریہ کیا / ہماری سلامتی خطرے میں ڈالنے والی کوئی بھی طاقت دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہماری جوابی کاروائیوں سے محفوظ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انجیف میجر جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے تین شعبان المعظم ـ میلاد امام حسین (علیہ السلام) اور یوم پاسدار کی آمد پر ایک ٹیلی وژن پروگرام میں شرکت کی اور کہا: ہم ملت ایران کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرتے ہیں، اور ہم پرعزم ہیں کہ اپنے پوری صلاحیتوں اور اپنے پورے وجود کے ساتھ، قوی اور زبردست انداز سے قومی سلامتی، قومی مفادات اور اسلامی انقلاب کی حاصل کردہ کامیابیوں کا تحفظ کریں اور پوری قوت سے تمام خطرات اور دھمکیوں سے نمٹ لیں اور ملک کی سلامتی کے شعبے میں کسی بھی مسلط کردہ نئے قاعدے کا پوری قوت سے مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا: ہم کسی بھی سازش یا کسی بھی اقدام کے مقابلے میں مناسب اور بہت بھاری رد عمل دکھائیں گے اور ہماری طاقت اور عزم و ارادہ بڑی طاقتوں کے کسی بھی اتحاد کو شکست دینے کے لئے میدان میں حاضر اور ہردم تیار ہے۔

انھوں نے کہا: ہماری بحری طاقت اور دشمن پر حملے کی صلاحیت بے شمار ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور ٹھیک نشانے پر لگنے والے بلیسٹک میزآئلوں کے ایک پیچیدہ، جدیدترین اور عظیم مجموعے کا نام ہے۔ ہم سمندر میں اپنے بلیسٹک میزائلوں سے دشمن کے جنگی جہازوں کو بآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ میں ہماری کچھ نئی حصولیابیاں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ اور ایرواسیس فورس کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ہم نے ایک بحری جنگی جہاز سے ایک دورمار بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجریہ کیا اور یوں ہماری بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہؤا اور ہم دنیا کے جس حصے سے ہمیں خطرہ لاحق ہوگا تو ہم اسے اپنے بین البراعظمی بحری جہازوں سے بلیسٹک میزائل داغ کر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے سپاہ پاسدران کی دوسری صلاحیتوں کے بارے میں کہا: ہمارے بین البراعظمی بحری جنگی جہاز دنیا کے کسی بھی حصے میں ظاہر ہوتے ہیں اور فطری امر ہے کہ ہم میزآئل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو انہیں فائر بھی کرتے ہیں چنانچہ ہمارے لئے بدامنی پیدا کرنے والی اور ہماری سلامتی خطرے میں ڈالنے والی کوئی بھی طاقت دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہماری جوابی کاروائیوں سے محفوظ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110