اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردو نیوز
ہفتہ

10 فروری 2024

10:44:08 AM
1436537

پارلیمانی انتخابات؛

پاکستان: قومی اسمبلی کے 256 حلقوں کے نتائج جاری، 8 باقی، آزاد امیدوار بدستور آگے آگے

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کو 45 گھنٹے گذر چکے ہیں اور قومی اسمبلی کے 256 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں تاہم اب بھی 8 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں، جبکہ ایک حلقے این اے آٹھ پہ پولنگ ملتوی کی جا چکی ہے. تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 101 نشستوں پر، مسلم لیگ ن نے 73 نشستوں پر اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
سنیچر کو حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک 152 حلقوں کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، جس کے مطابق اس وقت بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں۔ تازہ ترین تصویر کچھ یوں ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 101 ہے۔

دوسرے نمبر پر مسلم لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں کی تعداد 73 ہے؛

اگلا نمبر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے جو اب تک 54 نشستیں جیت چکی ہے؛

متحدہ قومی موومنٹ نے 17 سیٹیں جیتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ 3، استحکام پارٹی 2، جے یو آٗئی پاکستان 2، مجلس وحدت مسلین پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے حصے میں ایک، ایک سیٹ آئی ہے۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ کافی سستی کا شکار دیکھا گیا جس کے بعد یہ سلسلہ رکتا بھی دکھائی دیا اور اس کے بعد سے چل رہا ہے تاہم مکمل نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

۔۔۔۔۔۔

110