اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

9 فروری 2024

9:16:10 PM
1436420

طوفان الاقصی؛

اسرائیل مشرق وسطی کی جنگ کی دلدل میں امریکہ کو اپنے ساتھ ڈبو دینا چاہتا ہے۔۔۔ امیرعبداللہیان

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بیروت کے دورے پر بیروت ائیرپورٹ پہنچ کر صحافیوں سے کہا: ڈوبتی ہوئی اسرائیلی ریاست مشرق وسطی کی جنگ کی دلدل میں امریکہ کو بھی اپنے ساتھ ڈبو دینا چاہتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران حسین امیر عبداللہیان آج [جمعہ 9 فروری 2024ع‍) ایک وفد کے ہمراہ، علاقائی دورے کے پہلے مرحلے پر بیروت ایئرپورٹ پہنچے تو صحافیوں سے مخاطب ہو کر کہا: اسرائیلی ریاست امریکہ کو بھی مشرق وسطی کی جنگ کی دلدل میں الجھا کر ڈبو دینا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا: امریکہ کو فوری طور پر اسرائیل کی نسل کُش اور طفل کُش ریاست کی حمایت بند کردے۔

ان کا کہنا تھا:

- غزہ اور مغربی کنارے پر صہیونی جارحیت اور نسل کشی کے باوجود، تل ابیب کوئی مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

- جو کچھ حاصل ہؤا اللہ کی مدد اور فلسطینی، لبنانی اور علاقائی مقاومت کی طاقت کا نتیجہ ہے۔ فلسطین اور لبنان میں بھی میدان میں عملی طور پر بصیرت اور زیرکی سے کام لیا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ فلسطین کی فاتح مقاومت نے سیاسی حل کا منصوبہ "حماس کے عنوان سے" میز پر رکھا ہے۔

- ہم نے امریکہ کو واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ صہیونیوں کے ہاتھ غزہ میں نسل کشی اور مغربی کنارے کے خلاف جرائم، مسئلے کا حل نہیں ہے، ابتداء سے بھی کہتے رہے ہیں کہ جنگ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

- امریکیوں کی صہیونی ریاست اور نیتن یاہو جاری حمایت کا نتیجہ دشمن کی حتمی شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

- ہم لبنان اور فلسطین کو شہداء اور لبنانی قوم، فوج اور مقاومت پر سلام بھیجتے ہیں۔

- اسلامی جمہوریہ ایران مقاومت اور لبنان کی مؤثر حمایت جاری رکھے گا، ہم لبنان کی سلامتی کو ایران اور خطے کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شام اور قطر کا دورہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

https://www.farsnews.ir/news/14021120000547