اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

31 جنوری 2024

4:03:06 PM
1434029

طوفان الاقصی؛

امریکی جہاز یو ایس ایس گریلی پر میزائل فائر کئے گئے۔۔۔ یمنی مسلح افواج کا بیان

یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اللہ کی مدد سے امریکی ڈسٹرائر یو ایس ایس گریلی کو دو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یمنی مسلح افواج کا بیان حسب ذیل ہے:

بسمِ اللهِ الرحمنِ الرحيم

قال تعالى: "یَـٰۤأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوۤا۟ إِن تَنصُرُوا۟ ٱللَّهَ یَنصُرۡكُمۡ وَیُثَبِّتۡ أَقۡدَامَكُمۡ" صدقَ اللهُ العظيم

یمنی بحریہ نے اللہ کی مدد سے،  بحیرہ احمر میں کئی مناسب بحری میزائل امریکی تباہ کن جہاز یو ایس ایس گریلی (USS General A. W. Greely) کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے۔

یمنی مسلح افواج تصدیق کرتی ہیں کہ بحرین، بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تمام امریکی اور برطانوی جہاز، جنہوں نے ہمارے ملک پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، ہمارے لئے جائز نشانہ سجمھے جاتے ہیں، اور ہمارے ہتھیاروں کی زد میں ہیں، اور ہمارے ملک اور عوام کے جائز دفاع کے دائرے میں نشانہ بنیں گے۔

یمنی مسلح افواج تصدیق کرتی ہیں کہ جب تک کہ غزہ پر جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوگا اور غزہ کا محاصرہ اٹھایا نہیں جائے گا، ہم صہیونی ریاست کے لئے جانے والے جہازوں، نیز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر اپنے حملے جاری رکھے جائیں گے۔

وَاللهُ حَسْبُنَا وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110