اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

30 جنوری 2024

7:55:24 PM
1433841

رام مندر کی تقریب میں شرکت، آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف کے خلاف فتویٰ

ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کرنے پر آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمر احمد الیاسی کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے / عمر الیاسی نے تنقید کرنے والوں کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔/ عمر احمد الیاسی نے کہا: میرا واحد مقصد پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کرکے بھائی چارے کا پیغام دینا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی ذرائع انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمر احمد الیاسی نے بتایا کہ 22 جنوری کو پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کے بعد انہیں دھمکی آمیز کالز اور پیغامات بھی موصول ہوئے اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیف امام کے طور پر مجھے شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیت کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ میں نے دو دن تک غور کیا اور پھر ملک میں ہم آہنگی کے لیے ایودھیا جانے کا فیصلہ کیا۔ یہ فتویٰ اتوار کو جاری کیا گیا تھا لیکن مجھے 22 جنوری کی شام سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی تھیں۔

عمر احمد الیاسی نے بتایا کہ انہیں پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کے لیے بہت سے لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل بھی ملا۔ تنقید کرنے والوں کو انہوں نے پیغام دیا کہ وہ پاکستان چلے جائیں۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کے لیے کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔

عمر احمد الیاسی کے بقول انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ملک اور انسانیت کے لیے تھا۔ ان کا واحد مقصد پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کرکے بھائی چارے کا پیغام دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق، کئی مسلم اخبارات نے عمر احمد الیاسی کو "آر ایس ایس" کا امام کہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کے لیے کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔

عمر احمد الیاسی کے بقول انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ملک اور انسانیت کے لیے تھا۔ ان کا واحد مقصد پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کرکے بھائی چارے کا پیغام دینا تھا۔

واضح رہے کہ عمر احمد الیاسی کے خلاف فتوے کی خبریں کئی بھارتی اور پاکستانی اخبارات میں شائع ہوئی ہے، لیکن فتوے کا متن کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110