اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردو نیوز
منگل

30 جنوری 2024

7:34:10 PM
1433807

پاکستان کے عام انتخابات؛

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا

پاکستان میں عام انتخابات کی آمد امد؛ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خود جرح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کی طرف سے سرکاری وکلاء نے جرح کی/عمران خان نے سرکاری وکلائے صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات کی آمد آمد پر، منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفعہ 342 کے تحت دیے گئے سوالناموں کے جواب لیے گئے۔

سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

گذشتہ روز عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیشی کے بغیر، صبح نو بجے سے لے کر رات گیارہ بجے تک گواہان پر جرح کی تھی۔ عدالت نے سرکاری وکلاء کے ذریعے جرح کی!

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے خود جرح کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن عدالت نے ان کا حق جرح بھی ختم کر دیا۔

عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج بھی سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان کی جانب سے سرکاری وکلائے صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110