اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردو نیوز
منگل

30 جنوری 2024

7:19:14 PM
1433780

مچھ حملہ: سرکاری فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک /چار فوجی اور دو عام شہری جان بحق

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر حملوں کے جواب میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ چار فوجی اور دو عام شہری بھی آپریشن کے دوران جان بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر مچھ پر بلوچستان لبریشن آرمی نامی عسکریت پسند تنظیم کے حملے کے بعد پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچستان میں مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں نے دھاوا بولا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے چار ارکان کے علاوہ دو بے گناہ شہری بھی جان سے گئے۔

۔۔۔۔۔۔

110