اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : شیعیت نیوز
بدھ

24 جنوری 2024

8:09:08 AM
1431977

پاکستان الیکشن؛

تکفیریوں کی جگہ جیل ہے اسمبلی نہیں،کسی دہشت گرد کو ووٹ نہ دیں۔۔۔ شیعت نیوز کی اپیل

شیعیت نیوز نے ایک رپورٹ کے ضمن میں پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ تکفیری امید واروں کا الیکشن میں حصہ لینا آئین، قانون، اداروں اور نیشنل ایکشن پلان کی بے حرمتی ہے۔ وہ فوجیوں اور سرکاری اہلکاروں سمیت 80 ہزار پاکستانیوں کے قاتل ہیں،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شیعیت نیوز نے ایک رپورٹ میں عوام کو تکفیری اور ملک دشمن عناصر کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 88 سے اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی ۔

کراچی سے ایم کیو ایم نے کالعدم انجمن سپاہ صحابہ کی انتخابات میں مکمل حمایت کردی ہے اور کراچی سے حلقہ این اے 230 سےایم کیو ایم نے اپنا امید وار کالعدم سپاہ صحابہ کے حق میں دستربردار کردیا ہے۔

شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو اسمبلی میں لانے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے؛ ایم کیو ایم کی اس گھناونی سازش سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں کے ہاتھوں شیعہ کلنگ کے واقعات میں ایم کیو ایم والے ملوث تھے۔

سپاہ صحابہ جو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ہے اور ایک نئے نام "پاکستان راہ_حق پارٹی” کے بینر تلے الیکشن لڑ رہی ہے۔

اسی طرح رمضان مینگل کوئٹہ سے کاغذات جمع کروا چکا ہے جو لشکر جھنگوی کوئٹہ چیپٹر کا سربراہ ہے۔

جھنگ سے لدھیانوی اور اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم کو نامزد کیا گیا تھا؛ اس معاملے پر مسرور جھنگوی نے بغاوت کر دی اور سپاہ صحابہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔

بہرحال جھنگ سے بھی کالعدم تکفیری سرغنے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہ کالعدم تکفیری جماعتیں پہلے ہی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکی ہیں اور 80 ہزار پاکستانیوں کا خون ان کے ذمے ہے اور الیکشن میں ان کا حصہ لینا ان شہید پاکستانیوں کے خون کیساتھ گھناؤنا مذاق اور تکفیری امید واروں کا الیکشن میں حصہ لینا آئین، قانون، اداروں، نیشنل ایکشن پلان سب کی بے حرمتی ہے، یہی نہیں بلکہ ان کا آزادانہ گھومنا پھرنا بھی اس مٹی کی توہین ہے جس میں پاکستان کے ہزاروں شیعہ، سنی، عیسائی، ہندوؤں، جن میں فوج، پولیس، میڈیا، ڈاکٹروں، انجنیئروں اور وکلاء سمیت بڑے بڑے افسران کا خون بھی شامل ہے۔

یہ ہر پاکستانی کا اخلاقی اور انسانی فرض ہے کہ انہیں پہچانے، اور اگر یہ الیکشن لڑنے کے مرحلے تک پہنچ بھی جائیں تو کسی صورت میں ووٹ نہ دیں۔ کیونکہ ان دہشتگردوں کی اصل جگہ جیلخانے ہیں، اسمبلیاں نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110