اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
پیر

22 جنوری 2024

6:07:43 PM
1431552

پاکستان نے بابری مسجد کے ویرانے پر بنے مندر کی تقدیس کی مذمت کر دی

پاکستان نے منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تقدیس کی مذمت کرتے ہوئے اسے [بھارت کے] مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور تقدیس کی مذمت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند گروہ نے شہید کر دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی، معاشی و سماجی طور پر [بھارتی] مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110