اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

19 جنوری 2024

4:56:31 PM
1430633

بڑے اسلامی ملک کے جذباتی حکام!

پاک ایران کشیدگی، ایرانی فضائی حدود ترک کرنے کی وجہ سے 50 پاکستانی پروازیں متاثر

پاکستان کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کا استعمال ترک کرنے کے [عجیب فیصلے] بعد ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران 50 پاکستانی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

پاکستانی ذرائع کے مطابق، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کویت سٹی سے سیالکوٹ اور لاہور آنے والی پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

افغانستان کی فضائی حدود پہلے ہی بند ہونے سے کراچی سے ٹورنٹو کی پی آئی اے کی پرواز سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے۔ کراچی سے ٹورنٹو آنے جانے کی پروازیں پی کے 783 اور 784 طویل دورانیے لگ بھگ پونے 2 گھنٹے تک ایران کی فضائی حدود استعمال کرتی رہی ہیں اور اب ان کا مجموعی دورانیہ ایک گھنٹہ زیادہ ہوجائے گا۔

بندش کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں پی آئی اے کی 40 پروازیں متاثر ہوئیں ہیں۔ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 736 نے 39 ہزار فٹ اور لاہور سے ریاض کے لیے پرواز پی کے 725 نے 36 ہزار فٹ کی بلندی سے آخری مرتبہ 18 جنوری کو دن 11 بجے کے آس پاس ایرانی فضائی حدود استعمال کی ہیں۔ اب یہ پروازیں تربت اور گوادر سے ہوتے ہوئے گلف عمان کی فضائی حدود میں داخل ہورہی ہیں۔

اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان سے جدہ، ریاض، مدینہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی، دمام اور کویت سٹی کی پروازیں ایرانی حدود استعمال کرتی رہی ہیں۔

لاہوراور سیالکوٹ سے کویت سٹی کے لیے پروازوں کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ایران کی فضائی حدود استعمال کرتی رہی ہیں۔

۔۔۔۔

پی این: ایران میں کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ پاکستان کو جیش العدل پر حملے کا بہت دکھ ہؤا تھا چنانچہ پاکستانی حکام نے انتہائی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے اور ایرانی فضائی حدود ترک کرنے کا فیصلہ کیا، اور جبکہ فیصلے کے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں تو سفارتی تعلقات کی فوری بحالی کے خواہاں ہیں اور تناؤ ختم کرنے پر اصرار کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔

110