اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
جمعہ

19 جنوری 2024

4:18:42 PM
1430624

پاکستان کا کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ؛

پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت، ایرانی وزارت خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہ اقدام دونوں ممالک کے سفیروں کی واپسی اور وزراء خارجہ کے باہمی دوروں سے کرسکتے ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے ملنے والی دعوت کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو انتہائی مثبت رہی، جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبداللہیان نے اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی پر بات کی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات کا خصوصی حوالہ دیا اور کہا کہ میرے ساتھی رحیم حیات کی مدد سے ہم دونوں دوست ممالک تناؤ ختم کرنے کا نیا رکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہ اقدام دونوں ممالک کے سفیروں کی واپسی اور وزراء خارجہ کے باہمی دوروں سے کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110