اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

17 جنوری 2024

1:48:16 PM
1430155

عالمی عیسائیت کے نام جامعۃ المصطفی کے سربراہ کا پیغام تہنیت / بطور خاص غزہ کے مظلوموں کے دفاع کے حوالے سے، بین المذاہب علمی تعاون اور تعامل کے لئے آمادگی کا اعلان

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے پوری دنیا کے عیسائی راہنماؤں اور کلیسائی اور غیر کلیسائی جامعات کے سربراہوں کے نام الگ الگ مراسلوں میں حضرت عیسی (علیہ السلام) کی ولادت اور نئے عیسوی سال کے آغاز پر تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے اپنے پیغام میں حضرت عیسی مسیح (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت کی ولادت اور نئے عیسوی سال "سنہ 2024ع‍" کے آغاز پر، کتاب مقدس کے بعض اقتباسات نیز نہج البلاغہ میں امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے ارشادات کا حوالہ دے کر، مظلوموں اور ستم زدہ انسانوں کے دفاع کو دانشوروں اور دینی اور علمی راہنماؤں کا اہم ترین فریضہ اور ایک انسانی اصول قرار دیا اور تمام مفکرین، دانشوروں اور سیاستدانوں کو دعوت دی کہ غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی ریاست کے ظلم و جبر اور نسل کُشی کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے نئے سال کے تہنیتی پیغام میں کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا "پاپائے اعظم"، بین المذاہب پونٹیفیکل کونسل کے سربراہ، فیتھ ڈائیکسٹری کے سربراہ، رومانیہ، جارجیا اور روس کے آرتھوڈاکس کلیساؤں کے سربراہوں، مصر، لبنان اور عراق سمیت عرب ممالک نیز مشرقی یورپ کے عیسائی راہنماؤں اور وینزویلا، برازیل، بولیویا، نکاراگوا، کیوبا اور کینیا کے وزرائے سائنسز و ثقافت کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ جامعۃ المصطفی العالمیہ ـ ایک جامعاتی - حوزاتی مرکز کے طور پر ـ بین المذاہب علمی تعاون اور تعامل ـ بطور خاص غزہ کے مظلوموں کے دفاع کے حوالے سے [تعاون] ـ کے لئے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110