اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

16 جنوری 2024

10:11:20 PM
1430016

ایران ـ پاکستان سرحدی علاقے میں دہشت گرد ٹولے "جیش العدل" پر میزائل - ڈرون حملہ، دہشت گردوں کے اڈے تباہ

اطلاعات کے مطابق پاکستانی صوبے، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نام نہاد "جیش العدل" کے دہشت گرد ٹولے کے اڈوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ملحقہ علاقے میں جیش العدل نامی دہشت گرد ٹولے کے دو اڈوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

صابرین نیوز کے مطابق، نام نہاد جیش العدل کے یہ اڈے ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد کے قریب اور ضلع پنجگور کے ایک نواحی گاؤں میں واقع تھے۔

ان حملوں کے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں معلومات فی الحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جس علاقے کے نشانہ بنایا گیا اس کا نام کوہ سبز ہے جہاں دہشت گرد ٹولے جیش العدل کا سب سے بڑا اڈہ قائم تھا۔

جیش العدل نامی دہشت گرد ٹولے نے اسلامی جمہوریہ ایران میں متعدد بار دہشت گردانہ کاروائیاں کی ہیں، اور اس نے حال ہی میں ایرانی علاقے راسک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 11 اہلکاروں کو شہید اور 12 کو زخمی کیا تھا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستانی علاقے میں جیش العدل کے اڈوں کی موجودگی کے بارے میں وضاحت دیئے بغیر، ان حملوں کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق جیش العدل دہشت گرد ٹولے کے داعش خراسان اور بلوچستان کے علیجدگی پسند ٹولوں کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور ان کے سرغنوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور یہ سارے دہشت گرد ٹولے نام نہاد "خلافت خراسان" کے قیام کے ایجنڈے پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں، جو سب سے پہلے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔

110