اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

14 جنوری 2024

2:02:30 PM
1429322

طوفان الاقصیٰ؛

جب تک کہ علاقے سے پسپا نہیں ہوگے، یمن اپنے حملے جاری رکھے گا۔۔۔ عبدالسلام الجحاف کا کرارا جواب

انصار اللہ یمن کے ایک راہنما عبدالسلام الجحاف نے کہا: یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب ميں ان ممالک کے جنگی [بحری] جہازوں کو میزآئلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن عبدالسلام الجحاف نے، اپنے ملک پر امریکی ـ برطانوی حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی درندگیوں کا جواب دیا جائے گا، اس وقت بحریہ قلزم میں بڑی لڑائی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

انھوں نے کہا: ہم نے کچھ امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں پر کامیاب میزآئل حملے کئے ہیں۔

انھوں ںے کہا: ظاہر ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں کو میزائل لگے ہیں؛ یہاں یمن ہے احمقو!

انھوں نے امریکہ اور برطانیہ سے مخاطب ہوکر کہا: جب تک کہ تم اس علاقے سے پسپا نہیں ہوگے، ہم اپنے حملے نہیں روکیں گے اور جب تک کہ ہم تمہاری ذلت و خفت کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھیں گے تمہیں چین سے نہیں رہنے دیں گے، ہم اسی وقت بحیرہ قلزم میں امریکہ اور برطانیہ کو سزا دے رہے ہیں۔

الجحاف نے مزید کہا: انھوں نے کہا کہ ہمارا حال مت پوچھو، جاؤ غزہ کے عوام کا حال پوچھو، ہم فتح و کامیابی تک غزہ کے ساتھ ہیں، ہم اپنے تمام تر وسائل سے غزہ کے ساتھ ہیں، ہم ساتھ کامیاب ہونگے اور ساتھ شہید ہونگے، اور غزہ کو اپنے حال پر نہیں چھوڑیں گے۔

الجحاف نے کہا: امریکہ اور برطانیہ اپنی جارحیت کی بھاری قیمت چکانے کے لئے تیار رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110