اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

13 جنوری 2024

6:48:17 AM
1428895

طوفان الاقصی؛

امریکہ نے ایک بار پھر یمن پر جارحیت کا ارتکاب کیا۔ / امریکی ـ برطانوی جارحیت کا جواب بہت شدید اور مؤثر ہوگا۔۔۔ یمنی راہنما

بین الاقوامی ذرائع نے آج صبح دعوی کیا کہ امریکہ نے ایک بار پھر یمن میں بعض ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں/ انصار اللہ کے ایک راہنما نے کہا کہ یمنی صوبوں پر امریکی ـ برطانوی جارحیت کا منہ توڑ اور انتہائی مؤثر جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المیادین نیوز چینل نے آج صبح رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال سے شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

تھوڑی دیر بعد یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعاء پر بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صنعاء ایئرپورٹ کے قریب الدیلمی فوجی اڈے پر فضائی یا میزائل حملہ ہؤا ہے۔

ادھر مغربی یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دشمن کے طیارے الحدیدہ کی فضاؤں میں دیکھے گئے ہیں۔

رائٹرز نے نامعلوم امریکی اہلکاروں کے حوالےسے خبر دی ہے کہ امریکہ نے یمن پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

سی این این نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک ریڈار سائٹ پر حملہ کیا ہے۔ لیکن اس حملے کی شدت گذشتہ دن کے حملوں سے کم تھی اور یہ حملہ ایک امریکی جنگی بحری جہاز سے ہؤا ہے۔

مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ادھر انصار اللہ کے راہنما ابراہیم العبیدی نے کہا ہے کہ امریکی ـ برطانوی جارحیت کا جواب بہت شدید اور مؤثر ہوگا

انصار اللہ کے ایک راہنما نے کہا کہ یمنی صوبوں پر امریکی ـ برطانوی جارحیت کا منہ توڑ اور انتہائی مؤثر جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، انصار اللہ کے ایک راہنما ابراہیم العبیدی نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: دشمن اپنی حد سے تجاوز کر گیا ہے اور ہماری بحریہ کی کشتیوں اور یمن کے مختلف صوبوں میں 72 مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے اور یوں اس نے یمن کی قومی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا: ہماری فوج، بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل یونٹ کے پاس بہت سے ترپ کے پتے (trump-cards) ہیں جن کے ذریعے وہ اس جارحیت کا انتہائی طاقتور اور مؤثر جواب دیں گے

انھوں نے کہا: ہم صرف اللہ پر بھروسا کرتے ہیں، اور اللہ کی طاقت کے سہارے فائر کرتے ہیں اور ہمارے پاس طاقتور تریں ہتھیار خریدنے کا امکان ہے تاکہ یمنی عوام مناسب موقع اور مناسب مقام پر دشمن کی جارحیتوں کا جواب دے سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110