اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

12 جنوری 2024

12:55:07 PM
1428695

طوفان الاقصی؛

امریکہ نے یمن کے 15 فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں

مغربی ایشیا میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے دعوی کیا کہ یمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز، گولہ بارود کے گوداموں اور کچھ میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مغربی ایشیا میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا: ہم نے طیاروں اور بحری جہازوں سے 100 گائیڈڈ میزائلوں فائر کرکے یمن کے 16 فوجی اڈوں میں 60 ٹھکانوں پر حملے کئے اور یمنی افواج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز، گولہ بارود کے گوداموں اور کچھ میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔

اس امریکی فوجی نے کہا کہا: ہم اسرائیلی جہازوں پر یمنی افواج کے حملوں کو برداشت نہیں کریں گے اور ہمارے یہ حملے اس بات کو تقویت پہنچاتے ہیں کہ عالمی برادری آزاد جہازرانی کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔

ادھر دہشت گرد امریکی ادارے سینٹکام کے سابق کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا (Michael Erik Kurilla) نے تہران کے خلاف امریکہ کے گھسے پٹے دعوؤں کو دہرایا اور کہا ہم حوثیوں اور ان کے ایرانی حامیوں کو بحیرہ قلزم میں جہاز رانی پر حملوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، جن کی وجہ سے اب تک 55 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

روسی خبر ایجنسی اسپوٹینک کے مطابق، کوریلا نے کہا: حوثیوں کے حملے جہازرانی کے لئے خطرناک ہیں اور انہیں رک جانا چاہئے۔ ہمارے حملوں کا مقصد حوثیوں کی طاقت کم کرنا تھا تاکہ وہ بحیرہ قلزم میں جہازوں پر حملہ نہ کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110