اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

11 جنوری 2024

7:06:20 AM
1428372

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات حسرت آیات پر آیت اللہ ہادوی تہرانی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ ہادوی تہرانی نے مرحوم آیت اللہ محسن علی نجفی کی وفات پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے: بے شک پاکستان کے ستاروں بھرے آسمان سے جہاد اور اجتہاد کے اس ستارے کے غروب سے ایک ایسا خلا پیدا ہؤا ہے جسے کوئی چیز بھی پر نہیں کر سکتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالم زاہد حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی (رحمۃ اللہ علیہ) کی وفات حسرت آیات پر آیت اللہ ہادوی تہرانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

 

  بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

 إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ (فاطر، 28)

اللہ سے اس کے بندوں میں سے بس عالم لوگ ڈرتے ہیں،

عالم زاہد حضرت آیت اللہ الحاج شیخ محسن علی نجفی (رحمۃ اللہ علیہ) کی وفات انتہائی افسوس اور صدمے کا باعث بنی۔

 بے شک پاکستان کے ستاروں بھرے آسمان سے جہاد اور اجتہاد کے اس ستارے کے غروب ایک ایسا خلا پیدا ہؤا ہے جسے کوئی چیز بھی پر نہیں کر سکتی۔

 یہ استاد گرامی ـ جو مرحوم آیت اللہ خوئی اور شہید آیت اللہ صدر (قدِّسَ سِرُّہُما الشریف) کے شاگردوں میں سے تھے، ـ انتہائی محنت سے بہت ساری ثقافتی اور سماجی خدمات کا سرچشمہ تھے اور انھوں نے اپنے تاسیس کردہ علمی مراکز میں بے شمار شاگردوں کی تربیت کی۔

میں اس افسوسناک المیے پر امام زمانہ (عَجَّلَ اللہُ فَرَجَہُ الشَّرِیف) کے حضور اقدس، تمام مراجع تقلید بالخصوص حضرت آیت اللہ سیستانی اور رہبر معظم (دامت برکاتہم) اور حوزات علمیہ کے علماء، فضلاء اور طلباء ـ بالخصوص پاکستانی فضلاء اور طلباء اور عوام ـ اور آنجناب کے قابل تعظیم اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس سادہ زیست عالمِ مجاہد کے لئے محمد و آل محمد (علیہم السلام) کے ساتھ ہَم نَشِینی اور ان کے تمام پسماندگان اور دوستداروں کے لئے خدائے بے مثال سے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

 مہدی ہادوی تہرانی

قم آشیانۂ آل محمد (علیہم السلام)

10 جنوری 2024ع‍

27 جمادی الثانی 1445ھ

 

۔۔۔۔۔۔

110