اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

8 دسمبر 2023

11:08:47 PM
1418392

طوفان الاقصیٰ؛

ویڈیو | اسرائیل نامی مشکل کا واحد علاج علی(ع) جیسے جوانوں کی تربیت ہے۔۔۔ مصری خطیب

شیخ عبدالحمید کِشک نے امیرالمؤمنین (علیہ السلام) جیسے جوانوں کی تربیت کو اسرائیلی کینسر کا واحد طریقہ علاج قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سوشل میڈیا پر مشہور مصری خطیب اور مجاہد شخصیت شیخ عبدالحمید کِشک (مرحوم) کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نامی مشکل کا واحد علاج علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) جیسے جوانوں کی تریبت ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ایسے جوانوں کو پروان چڑھائیں؛ کہتے ہیں:

اسرائیلی مشکل کا علاج کیا ہے؟

اسرائیل کا علاج اور راہ چارہ یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کی طرح تربیت کریں۔ اور اس جوان کی باتوں کو غور سے سنیں جنہیں ہمارے مولا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے تربیت دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔