اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

28 نومبر 2023

4:34:11 AM
1415461

طوفان الاقصٰی؛

خلیج عدن میں سینٹرل پارک نامی آئل ٹینکر کو مسلح افراد سے نجات دلانا، امریکیوں کا من گھڑت فسانہ

یمنی حکومت کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں ایک جہاز کو مسلح افراد سے چھڑانے کی داستان امریکیوں کی گھڑی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کے ایک سینئر عہدیدار اور انصار اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکیوں کی گھڑی ہوئی داستان میں جس جگہ کو جہاز پر مبینہ مسلح افراد کے حملے کا مقام قرار دیا گیا ہے، وہ جہازوں کی ضبطی کے لئے مناسب نہیں ہے۔

انھوں نے کہا: یمنی فوج صرف اور صرف غاصب اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بناتی ہے، اور دوسرے ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ انہیں ہماری مسلح افواج کا سامنا کرنے کے خطرناک نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک امریکی فوجی عہدیدار نے دعوی کیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک تیل بردار جہاز "سینٹرل پارک" کو کو روک لیا تھا جسے امریکی جنگی جہازوں نے نجات دلائی ہے!

واضح رہے کہ یمن کی تردید کے بعد امریکیوں نے اپنا دعویٰ بدل دیا اور کہا کہ سینٹرل پارک پر حملے کے پیچھے صومالیہ کے سمندری قزاق کا ہاتھ ہو سکتا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔

110