اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

21 اکتوبر 2023

12:54:55 PM
1403430

سیکریٹری جنرل کادورہ برونڈی؛

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے برونڈی کے شیعہ راہنما کی عیادت کی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی نے برونڈی کے بزرگ شیعہ راہنما حاجی عبدالحسین کی عیادت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپوٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رمضآنی، جو برونڈی کے شیعیان اہل بیت(ع) اور دوسرے مسلم مکاتب کی دعوت پر افریقی ملک برونڈی کے دورے پر ہیں، نے برونڈی کے بزرگ اور مشہور و معروف راہنما حاجی عبدالحسین کی عیادت کی۔

حاجی عبدالحسین نے آیت اللہ رمضانی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو خوشی کا باعث قرار دیا اور کہا: میں خوشی کی شدت سے، اپنے احساسات بیان کرنے سے قاصر ہوں اور آیت اللہ رمضانی کے ساتھ ملاقات نے مجھے نئی زندگی عطا کی اور اب نئے جذبے سے اپنی دینی فعالیت جاری رکھوں گا۔

انھوں نے کہا: میری عمر 93 سال ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں وہ پہلا شخص تھا جس نے مکتب اہل بیت(ع) کو برونڈی میں متعارف کرایا۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے بھی برونڈی کے اس مشہور و معروف شیعہ راہنما کے ساتھ ملاقات پر، خوشی کا اظہار کیا، برونڈی کے شیعیان اہل بیت(ع) کے لئے ان کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: مکتب اہل بیت(ع) کے فروغ کے حوالے سے حاجی عبدالحسین کی فعالیت ان کے لئے صدقۂ جاریہ ہے۔

آیت اللہ رمضانی نے حاجی عبدالحسین کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بارگاہ خداوندی سے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110