اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

20 اکتوبر 2023

9:58:55 PM
1403226

سیکریٹری جنرل کادورہ برونڈی؛

مسلمان روز بروز زیادہ سے زیادہ عزت و وقار کے ساتھ جیئں گے ۔۔۔ آیت اللہ رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، نے برونڈی کے شیعیان اہل بیت(ع) سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ بلال اور جَوْن کی نسل سے ہیں۔ الحمد للہ کہ مسلمانان عالم ہر روز پہلے سے زیادہ عزت و وقار کے ساتھ جی رہے ہیں، چنانچہ اگر مسلمان باہم متحد رہیں، اچھے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو شیعیان اہل بیت(ع) اور دوسرے مسلمانوں کی دعوت پر برونڈی کے دورے ہر ہیں، برونڈی کے شیعہ باشندوں کے اجتماع میں حاضر ہوکر ان کی فعالیتوں سے مطلع ہوئے۔

انھوں نے اس موقع پر حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا: مؤمنین کو چاہئے کہ عصرِ ظہور کے لئے ماحول سازی کریں اور امام زمانہ(ع) کے فرامین کی تعمیل کرکے آپ کے لشکر میں سپاہی بننے کے لئے تیاری کریں۔

انھوں نے کہا: افریقہ کے مسلمان اہل بیت (علیہم السلام) کے حبدار ہیں؛ کربلا میں ایک غلام "جون" جب امام حسین (علیہ السلام) کی خدمت میں حآضر ہوئے اور بڑے اشتیاق کے ساتھ عرض کیا "میں آپ کی راہ میں شہید ہونے کے لئے تیار ہوں"، تو سیدالشہداء (علیہ السلام) نے فرمایا: "تم جا سکتے ہو، تم پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے"، تو انھوں نے بڑی خوبصورت بات کہہ دی اور امام نے انہیں آذن جہاد دیا۔ نیز یہ افریقہ کے لئے بڑا اعزاز ہے کہ بلال حبشی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے رازداروں میں سے ایک تھے۔ بلال کے پاس مال، دولت یا طاقت تو نہ تھی لیکن وہ ایک عظیم دولت کے مالک تھے جو ان کا ایمان تھا۔ اور جب ایمان لائے تو مشرکین نے انہیں بہت تشدد کا نشانہ بنایا، لیکن اپنے عقیدے سے دستبردار نہيں ہوئے۔ ان سے کہا گیا کہ "اگر تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے پیٹھ پھیروں گے، تو ہم آپ کو کوئی تکلیف نہ دیں گے"، لیکن بلال اپنے موقف پر جمے رہے اور ان کی بات قبول نہیں کی۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے برونڈی کے شیعیان اہل بیت(ع) سے کہا: آپ بلال اور جون کی نسل سے ہیں، الحمد للہ کہ مسلمانان عالم ہر روز پہلے سے زیادہ عزت و وقار کے ساتھ جی رہے ہیں، چنانچہ اگر مسلمان باہم متحد رہیں، اچھے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

انھوں نے اہل بیت (علیہم السلام) کو وحدت و یکجہتی کا محور و مدار قرار دیا اور کہا: جو چیز ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے وہ اہل بیت (علیہم السلام) ہیں۔ خدائے متعال قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: "قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ؛ کہئے کہ میں تم سے اس (رسالت) کے بدلےر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوا میرے قرابت داروں کی محبت کے"۔ (سورہ شوریٰ، آیت 23)

[یعنی] اللہ نے اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے فرمایا: آپ نے اتنا عرصہ محنت کی، [لیکن] لوگوں سے کچھ بھی مت مانگنا سوا اس کے کہ آپ کے اہل بیت (علیہم السلام) سے محبت رکھیں۔ اور آج بلال حبشی کی نسل سے بہت زیادہ شیعیان اہل بیت(ع) اہل بیت(ع) سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے سطوح عالیہ کے اس استاد نے کہا: خدائے متعال کی محبت کو اللہ کے الطاف عظیمہ میں سے ایک ہے؛ ہمیں اس نعمت عظمیٰ کا شکرگزار ہونا چاہئے، اور جس قدر کہ ہم زیادہ شکر کریں، اللہ کی عطاؤں میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا: ایک شخص امام صادق (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا اے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے فرزند! میں غریب اور نادار ہوں! امام نے فرمایا: تمہارے پاس اہل بیت (علیہم السلام) کی محبت ہے، اگر کوئی آپ کو اتنا مال و دولت دے اور کہہ دے کہ اس محبت سے دستبردار ہوجاؤ، تو کیا ہماری محبت سے دستبردار ہو جاؤگے؟ ۔۔۔

انھوں نے آخر میں کہا: یہ عظیم دولت، یعنی محبت اہل بیت(ع)، روز قیامت سورج اور چاند کی روشنی کی مانند مجسم ہوکر ہماری طرف آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

https://fa.abna24.com/story/1401841